۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزه/ پیامبر اکرم صلی الله علیه و آله و سلم نے ایک روایت میں شادی کرنے اور رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر تاکید فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «من لا یحضره الفقیه» سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی الله علیه و آله و سلم:

تَزَوَّجوا فَإِنّی مُکاثِرٌ بِکُمُ الاُمَمَ غَدا فِی القِیامَةِ، حَتّی إنَّ السِّقطَ لَیَجیءُ مُحبَنطِئا عَلی بابِ الجَنَّةِ ، فَیُقالُ لَهُ: اُدخُلِ الجَنَّةَ، فَیَقولُ: لا ، حَتّی یَدخُلَ أبَوایَ الجَنَّةَ قَبلی .

پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:

شادی کرو؛ کیونکہ قیامت کے دن میں دوسری قوموں پر تمہاری تعداد کی کثرت پر فخر کروں گا، یہاں تک کہ سقط شدہ بچہ پر کہ جو ناراحتی اور غم کی حالت میں جنت کے دروازے پر آئے گا اور اسے کہا جائے گا کہ "جنت میں داخل ہو جاؤ" اور وہ کہے گا "نہیں، جب تک میرے والدین مجھ سے پہلے جنت میں داخل نہ ہوں گے، میں بھی داخل نہیں ہوں گا"۔

کتاب من لا یحضره الفقیه : ج ۳ ص ۳۸۳ ح

تبصرہ ارسال

You are replying to: .